نئی دہلی : جموں و کشمیر کے ہيرانگر سرحد پر 7 رینجرز کی موت کے بعد
پاکستانی فوج نے سامبا اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی ۔
کنٹرول لائن پر تاركنڈی، راجوری ، بالكوٹ اور مینڈھر میں فائرنگ کی گئی ۔
اس فائرنگ میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے ۔ اس درمیان سکیورٹی اہلکاروں کا
پونچھ اور کچھ دوسرے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ادھر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بی ایس ایف کو پاکستانی فوج کی ہر
کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ راج ناتھ نے کہا کہ
پاکساتنی فوج کی ہر کارروائی کا جواب دیا جائے ۔
پاکستان بین الاقوامی سرحد پر
مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔
گولہ باری کی آڑ میں اس کا مقصد دہشت گردوں کی دراندازی کرانا ہے، لیکن اس
مرتبہ سرحد ہو یا کنٹرول لائن ، بی ایس ایف کی سخت چوکسی ہے ۔ ایسی ہی گولہ
باری کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بی ایس ایف نے جمعہ کو 7 پاکستانی رینجرز
اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا ۔ تاہم پاکستانی فوج اس سے انکار کررہی ہے ۔
ہندوستانی فوج کی جانب سے پاک مقبوضہ کشمیر سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان
کو وقفہ وقفہ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ جمعہ کو بھی پاکستان کی
جانب سے جموں و کشمیر کے ہيرانگر، سامبا اور اخنور سیکٹر میں فائرنگ کی
گئی ۔